لاہور چیمبرکی سینٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر میاں رضا ربانی کو مبارکباد

لاہور چیمبرکی سینٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر میاں رضا ربانی کو ...

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سینٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر میاں رضا ربانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے کام کریں گے، اْن کا بلامقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہونا ان کے بے داغ ماضی اور ملک و قوم کے لیے خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے اس امید کا اظہار کیا کہ میاں رضا ربانی کاروباری برادری سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے اور سیاسی و معاشی استحکام کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ اعجاز اے ممتاز نے سینٹ کی چیئرمین شپ کے لیے میاں رضا ربانی کی حمایت کرنے پر وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اٹھاکر انہوں نے ایک نئی روایت قائم کی ہے ، اس سے نہ صرف سیاسی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ عالمی برادری کو بھی ایک بہت اچھا پیغام جائے گا۔

مزید : کامرس