فروری میں کا روں چھوٹی کمرشل گا ڑیو ں اور جیپوں کی فروخت 36فیصد بڑھ گئی

فروری میں کا روں چھوٹی کمرشل گا ڑیو ں اور جیپوں کی فروخت 36فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد (اے پی پی) فروری 2015ء کے دوران پاکستان کے آٹو سیکٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور فروری میں کاروں ، چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی فروخت میں 36فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس دوران 17ہزار 356یونٹس فروخت کئے گئے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2014-15ء کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں گاڑیوں کی فروخت کی شرح میں 17فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ آٹو سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروں ، چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی فروخت میں ہونے والے اضافہ سے شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جس سے ملکی ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس