فلم کی مانگ پر عامر خان نے 22کلووزن بڑھا لیا

فلم کی مانگ پر عامر خان نے 22کلووزن بڑھا لیا
فلم کی مانگ پر عامر خان نے 22کلووزن بڑھا لیا

  


 ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے فلم میں کردار ادا کرنے کی خاطر اپنا وزن بڑھا کرسب کو حیران کرڈالا۔بالی ووڈ میں مسٹر پر فیکشنسٹ کے نام سے شہرت رکھنے والے عامر خان فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے کچھ بھی کرگزرنے سے نہیں گھبراتے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جہاں فلم منگل پانڈے میں اپنی مونچھیں بڑھا کر سب کو حیران کرڈالا تھا تو وہیں فلم گجنی میں حیرت انگیز باڈی اوربالوں کے منفرد ہیر اسٹائل سے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جب کہ ’’پی کے‘‘ میں کردار نبھانے کی خاطر برہنہ بھی ہوگئے اوراب عامر خان بھارتی ریسلر مہاور پھوگات کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں تو پھر موصوف کیوں اپنی روش کو ترک کرتے، بات ہورہی ہے ریسلر کی تو مسٹر پرفیکشنسٹ نے ان کا کردار نبھانے کی خاطر اپنے وزن میں 22 کلو گرام کا اضافہ کرڈالا۔عامر خان کا کہنا تھاکہ وزن میں اضافے کے لئے ایسی سبزیوں کا استعمال کیا جو نشاستے سے بھرپورتھیں۔ جب کہ فلم میں کردار کے لئے ہریانوی زبان بھی سیکھ رہا ہوں۔

مزید : کلچر