ہالی ووڈ فلم’’ سنڈریلا ‘‘(آج) نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
لا س اینجلس(این این آئی)ہالی ووڈ ایڈونچر سے بھرپور فلم’’ سنڈریلا ‘‘کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا، فلم(آج)جمعتہ المبارک کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،بچوں اور بڑوں کی من پسند تصوراتی کہانی سنڈریلا اب فلمی دنیا میں بھی رنگ جمانے کو تیار ہے، فلم سنڈریلا کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا،فیری ٹیل سنڈریلا کے گرد گھومتی اس فلم میں مرکزی کردار سنڈریلا کی زندگی کے پہلو شامل ہیں،جہاں سوتیلی ماں سنڈریلا کو بناتی ہے ظلم کا نشانہ، اچانک قسمت کی دیوی ہوتی ہے سنڈریلا پر مہربان اور زندگی ہوجاتی ہے تبدیل،جب ملتا ہے خوابوں کا شہزادہ ،فلم میں سنڈریلا کے روپ میں للی جیمز جبکہ سوتیلی ماں کا کردار آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ بلانشیٹ نبھارہی ہیں۔