ہالی وڈ ایکشن فلم’’ ہٹ مین: ایجنٹ 47‘‘ 28اگست کو ریلیز ہو گی

ہالی وڈ ایکشن فلم’’ ہٹ مین: ایجنٹ 47‘‘ 28اگست کو ریلیز ہو گی

 نیویارک (این این آئی)ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون 28اگست کو ریلیز کر دی جائے گی۔یہ فلم ویڈیو گیمز سیریز ہٹ مین کے کردار ایجنٹ فورٹی سیون پر تخلیق کی گئی ہے۔ فلم میں ایجنٹ فورٹی سیون کو یہ ٹاسک دیا جاتا ہے کہ جس نے دا ایجنٹ پروگرام کو ترتیب دیا ہے اس کی بیٹی کے ذریعے اس شخص تک پہنچیں۔ایجنٹ فورٹی سیون کے روپ میں روبرٹ فرینڈ دکھائی دیں گے جو اپنے ٹارگٹ تک پہنچنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔ فلم ہٹ مین: ایجنٹ فورٹی سیون 28 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر