آئیوری کوسٹ کی سابق خاتون اول سیمون باگبو کو 20 برس قید کی سزا سنا دی گئی

آئیوری کوسٹ کی سابق خاتون اول سیمون باگبو کو 20 برس قید کی سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 یاموسکرو (این این آئی) آئیوری کوسٹ کی سابق خاتون اول سیمون باگبو کو 20 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ انہیں یہ سزا2010-2011ء میں بعد از انتخابات پھوٹنے والے تشدد کے دوران ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں سنائی گئی ہے۔ ان پر تشدد مظاہروں کے دوران 3000 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سابق خاتون اول پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے لاراں باگبو کی طرف سے انتخابی شکست کے باوجود طاقت اپنے ہاتھ میں رکھنے کے کوشش کے دوران اپنے شوہر کی فعال طور پر مدد کی تھی۔ لاراں باگبو کو نومبر 2010ء میں ہونیوالے انتخابات میں شکست ہو گئی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -