کینیڈا ، پاکستانی شہری امریکی قونصلیٹ کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

کینیڈا ، پاکستانی شہری امریکی قونصلیٹ کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کے الزام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اوٹاو( آن لائن )کینیڈا میں ایک پاکستانی شہری کو امریکی قونصلیٹ کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں رہائش پذیر پاکستانی شہری جہانزیب ملک کو کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی نے گرفتار کیا۔ جہانزیب پر الزام ہے کہ وہ ٹورنٹو میں امریکی قونصلیٹ اور دیگر تجارتی عمارتوں کو بم سے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ اس پر مبینہ طور پر ایک پولیس افسر کو داعش کی وڈیوز دکھا کر اپنا ہم خیال بنانے کا بھی الزام ہے۔ جہانزیب نے مبینہ طور پر لیبیا میں عسکری تربیت حاصل کرنے اور یمن میں القاعدہ کے لیڈر انوار ال اولاقی کا دوست ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -