سعودی عرب ،سوئیڈن کے درمیان کشیدگی ،سعودی حکومت نے سٹاک ہوم سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

سعودی عرب ،سوئیڈن کے درمیان کشیدگی ،سعودی حکومت نے سٹاک ہوم سے اپنا سفیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسٹاک ہوم(این این آئی) سعودی عرب اور سوئیڈن کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد سعودی حکومت نے سٹاک ہوم سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ سوئیڈن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ا یک بیان میں تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے سٹاک ہوم سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سوئیڈن کی طرف سے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کے حوالے سے تنقید بتائی گئی ہے۔ سوئیڈن نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بناء پر اس کیساتھ طویل عرصے سے جاری فوجی تعاون ختم کررہا ہے۔دو روز قبل سعودی عرب نے بھی قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سوئیڈن کے وزیرخارجہ کے خطاب پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا تھا۔ سوئیڈن کے وزیرخارجہ نے گزشتہ مہینے سعودی عرب کی حکومت پر تنقید کرنیوالے بلاگر رائف بداوی کو کوڑے لگائے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو آزادی اظہار کے منافی قرار دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -