کولمبیا میں 6اعشاریہ 2شدت کا زلزلہ ،کئی شہر لرز گئے،کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

کولمبیا میں 6اعشاریہ 2شدت کا زلزلہ ،کئی شہر لرز گئے،کوئی جانی و مالی نقصان ...

 بگوٹا(آن لائن)کولمبیا میں 6اعشاریہ 2شدت کے زلزلے سے کئی شہر لرز گئے، تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت بگوٹا سمیت کولمبیا کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث بعض عمارتیں خالی کرا لی گئیں، جبکہ دفاتر میں کام کرنے والے افراد زلزلے کے خوف سے سڑکوں پر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بگوٹا شہر سے 272کلو میٹر مشرق میں بو کا را ما نگا میں 147کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید : عالمی منظر