الاباما ،پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

الاباما ،پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

 الاباما (این این آئی) امریکی ریاست الاباما میں پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ الاباما کی کاؤنٹی میں واقع انڈسٹریل پلانٹ میں آگ لگنے کے وقت وہاں6 لوگ موجود تھے جن میں سے ایک شخص ہلاک اور پانچ بری طرح جھلس گئے ۔ آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں ۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

مزید : عالمی منظر