غیر قانونی مذبحہ خانوں پر چھاپے،1800کلو مضر صحت گوشت پکڑ لیا

غیر قانونی مذبحہ خانوں پر چھاپے،1800کلو مضر صحت گوشت پکڑ لیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے محکمہ(لا ئیو سٹاک) کی ٹیموں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم مذبحہ خانوں کے خلاف کارروائی کی۔چھاپہ مار ٹیموں نے چونگی امرسدھو اور مغلپورہ کے علا قوں میں کارروائی کر تے ہوئے2غیر قانونی مذبحہ خانوں سے 18سو کلو گرام مضر صحت گوشت پکڑ کر اپنے قبضہ میں لے لیا اور 5افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر انہیں گرفتار کروا دیا گیا اور قبضے میں لیے گئے مُضر صحت گوشت کو تلف کر دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1