پٹرول چوری میں ملوث واسا کا ایکسئن عدالت کے حکم پر بحال،انتظامیہ بے بس

پٹرول چوری میں ملوث واسا کا ایکسئن عدالت کے حکم پر بحال،انتظامیہ بے بس

لاہور(جنرل رپورٹر) داتا گنج بخش ٹاؤن کے ایکسین سہیل سندھو، ڈائریکٹر وارثی اور ایس ڈی او سمیت دیگر عملے کو کروڑوں روپے کے پیٹرول اور ڈیزل چوری کے الزام میں ایم ڈی واسا نصیر چودھری نے معطل کر دیا اور اس کے لئے مزید تحقیقات کے لئے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر چودھری آفتاب ڈھلوں کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ثابت ہو گیا کہ ضلعی انتظامیہ کے پٹرول پمپ سے ناکارہ اور دیگر ٹاؤنوں کی گاڑیوں کے نام پر جعلی رسیدوں پر ایکسین سہیل سندھو نے کروڑوں روپے پیٹرول ڈیزل اور لبریکنٹس حاصل کیا مگر گزشتہ روز مبینہ طور پر ملزم سہیل سندھو، عدالت سے بحالی کے احکامات لے آئے جن کے سامنے واسا انتظامیہ بے بس ہو گئی اور انہیں ملازمت پر بحال کر کے سابق پوسٹ پر ہی تعینات کر دیا گیا اس حوالے سے واسا حکام کا کہنا ہے کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ سہیل سندھو ایکسین تیل چور گروہ کا سب سے بڑا سرغنہ ہے مگر جب مقامی عدالت نے انہیں بحال کرنے کا حکم دیا ہے تو ہم مجبوراً یہ حکم ماننے کے پابند ہیں مگر اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1