فوڈ اتھارٹی کے مختلف مقامات پر چھاپے ہوٹل اور ڈیری شاپ سربمہر

فوڈ اتھارٹی کے مختلف مقامات پر چھاپے ہوٹل اور ڈیری شاپ سربمہر

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم نے گزشتہ روز ضلع لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق گلبرگ ٹاؤن کی فوڈسیفٹی آفیسر نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع نمک ریسٹورینٹ کا معائنہ کیاتو وہاں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے جس کی بنا پر ریسٹورینٹ کو سر بمہر کر دیا گیا۔علاوہ ازیں واہگہ ٹاؤن کی فیلڈ ٹیم نے جلو موڑ پر واقع اختر ڈیری ، حاکم ڈیری اور اشفاق ڈیری کا معائنہ کیاتو وہاں پر دودھ سے کریم نکالنے کا عمل جاری تھا جو کہ دودھ کو غیر خالص کر دیتا ہے اور پنجاب پیور فوڈ رولز 2011کے مطابق ممنوع ہے جس کی بنا پر ڈیر ی شاپز کو سر بمہر کر دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1