گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں کمر کے ٹیڑھے پن کے علاج کی عالمی ورکشاپ

گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں کمر کے ٹیڑھے پن کے علاج کی عالمی ورکشاپ

لاہور(جنرل رپورٹر)گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں اے او سپائن پاکستان کے زیر اہتمام کمر کا ٹیڑھا پن اور کبڑے مریضوں کے علاج کیلئے چار روزہ انٹرنیشنل ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا اس ورکشاپ کے چیئر پرسن ڈاکٹر عامر عزیز تھے،ایم ایس ڈاکٹر جاوید،ڈائریکٹر نعیم گھرکی، انگلینڈ سے آرتھو پیڈک وسپائن سرجن ڈاکٹر نجمہ فاروق پاکستان سے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد جاوید ،پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد ،ڈاکٹر اعجاز احمد ،ڈاکٹر رضوان اکرم ،ڈاکٹر عتیق الزمان ،ڈاکٹر عبداللہ شاہ ،ڈاکٹر یاسین اعوان ،میاں عابد مناواں اور دیگر ماہرین نے بھی شرکت کی ورکشاپ میں پاکستان بھر سے 30آرتھو پیڈک وسپائن سرجنز کو تر بیت دینے کیلئے منتخب کیا گیا اور یہ ورکشاپ 9مارچ سے 12مارچ تک جاری رہی اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان کے آرتھو پیڈک وسپائن سرجنز کا انٹرنیشنل معیار کی ٹرینگ مہیا کرنا ہے تا کہ پاکستان میں ایسے مریضوں کا علاج ہو سکے دنیا میں ہر شخص کا زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ کمر کا مسئلہ ضرور ہوتا ہے پاکستان میں وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے کمر کے کبڑے پن کے مریضوں کی تعداد تقریبا 20سے 25لاکھ ہے جبکہ اس مرض کے علاج کیلئے تربیت یافتہ ڈاکٹر ز کی تعداد 100سے بھی کم ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1