والدین اور اساتذہ کا فرمانبردار ہی کامیابیاں حاصل کرتا ہے،صدیق الفاروق

والدین اور اساتذہ کا فرمانبردار ہی کامیابیاں حاصل کرتا ہے،صدیق الفاروق

لاہور ( وقائع نگار ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت نے ملک میں نہ بھولنے والی داستان رقم کی ہے ،اور معصوم بچوں کے لہو سے روشن ہونے والے علم کے چراغ کو ہم کبھی بجھنے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ بے نظیر شہید ٹرسٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول صدیق پورہ بادامی باغ کی تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کہ ماں کا مقام لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا جسکے قدموں تلے جنت ہو اسکا مقام ِ عزت کیا ہو گا ،ماں باپ اور اساتذہ کا فرما ں بردار ہی زندگی میں کامیابیاں حاصل کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارو ں کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا،انہوں نے سکول کی سالانہ تعلیمی کارکردگی سمیت دیگر شعبوں کی سرگرمیوں، ڈسپلن و انتظامات کی تعریف اور پرنسپل کے اقدامات کو سراہا ، جبکہ ملی نغمہ چاند میری زمین پھول میرا وطن پیش کرنے والے بچوں ،کشمیریوں کے حالات پر پیش کیے جانے والے خاکہ اور معروف رومانوی ہیر رانجھا کا خوبصورت کردار پیش کرنے والوں طلباء اور ٹریننگ دینے والی ٹیچرز کی ٹیم کوپچاس پچاس ہزا رجبکہ دیگر خاکے اور ملی نغمے پیش کرنے والوں کو پچیس پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ،سکول کی پرنسپل مسز ام کلثوم نے اپنے ادارہ کی سالانہ تعلیمی کارکرگی سمیت دیگر شعبوں کی بابت مکمل رپورٹ پیش کی اور سکول کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جبکہ آخر میں ،چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق نے مختلف کلاسز کی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات و اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے ۔تقریب میں پرنسپل عائشہ ڈگری کالج مسز بشریٰ مجاہد،پرنسپل ٹرسٹ ماڈل جمشید مرزا ،پی آر او عامر حسین ہاشمی،اسسٹنٹ ٹو چیئر مین گلریز چوہدری ،مسز شاہین ،سعدیہ حفیظ ،مسز دلشاد سمیت دیگر اساتذہ اور افسران سمیت بچوں اور انکے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1