ایل ڈی اے کے 11افسران کی مستقل بنیادوں پر گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقی

ایل ڈی اے کے 11افسران کی مستقل بنیادوں پر گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقی

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (ہیڈ کوارٹر)آمنہ منیر کی زیر صدارت منعقدہ محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں11افسروں کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقی دیدی گئی ہے ۔ان میں 9پرائیویٹ سیکرٹری اکبر علی ‘ہارون رشید ‘خالد پرویز‘ریاض احمد‘ارشد پرویز ‘مظہر مقصود بٹ‘ارشد علی ڈوگر ‘شیر احمد اعوان اورجاوید اقبال اور دو سٹاف افسر سید تنویر الحسن اور ندیم اقبال شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1