واسا کے ڈپٹی ڈائریکٹر(ایڈمن)حبیب اللہ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

واسا کے ڈپٹی ڈائریکٹر(ایڈمن)حبیب اللہ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

لاہور (جنرل رپورٹر )واسا کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)حبیب اللہ مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔اِن کے اعزاز میں ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ واسا کے دفتر میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ایم۔ڈی واسا چوہدری نصیر احمد کے علاوہ واسا کے دیگر اعلیٰ افسران اور عملہ نے شرکت کی۔ایم۔ڈی اور دوسرے شرکاء نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی خدمات کو سراہااور با اصول شخصیت قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ریٹائر ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر کو الوداعی تقریب کے دوران ہی ایم۔ڈی نے پھولوں کے تحفہ کے ساتھ واجبات کا چیک پیش کیا۔اس سلسلے میں ایم ڈی نے کہا کہ واسا میں نئی روایت نے جنم لیا ہے کہ ہر ملازم کو اُس کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی تمام واجبات کا چیک ادا کیا جا رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1