ایجوکیشن ٹاؤن میں سیوریج کا مسئلہ 50سال بعد بھی حل نہ ہو سکا
لا ہور(ایم ائی بھٹی )50سا ل گزر نے کے با وجود بھی لا ہور کے ایجوکیشن ٹاؤن میں سیور یج کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ ابلتے گٹرو ں جگہ جگہ پھیلی گند گی اور کو ڑے کرکٹ سے اہل علاقہ ڈ ینگی اور ہپا ٹائٹس اور ہیضہ جیسی بیما ریو ں کا شکا ر ہونے لگے ۔ٹاؤن مو نسپل کی کا ر گردگی سیوریج کے تخمینہ نبوا نے سے آ گے نہ بڈ ھ سکی ایجو کیشن ٹاؤن کے ر ہا ئشیو ں نے وز یر اعلی شہبا ز شر یف سے اپیل کی ہے کہ ہما ر ی سو سائٹی کے سیوریج سسٹم کو ذاتی د لچسپی لے کر حل کروا ئیں تا کہ ہم لو گ بھی سکو ن کی زندگی بسر کر سکیں ۔ با وثو ق ذرا ئع سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ سوسائٹی کو سروسز مہیا کر نا ایجو کیشن ٹاؤن کی سوسائٹی کا کا م ہے ، ذرائع نے یہ بھی بتا یا ہے کہ آج سے تین سال پہلے ملک سیف الملوک ایم پی اے نے اپنے بجٹ سے انکو سیوریج کے لئے 40لا کھ رو پے د ئیے اور ایجو کیشن ٹاؤن وا لو ں نے اپنی مر ضی سے ہی مقامی ر ہا ئشی ند یم نا می ٹھکیدا ر کوٹھیکہ د یا مگر سوریج سسٹم دوبا ر ہ ڈا لنے کے با وجود بھی مسئلہ حل نہ ہو سکا ۔ کیو نکہ ڈا لے جا نے وا لا سیوریج چھو ٹے سا ئزکا تھا ۔