کوئز سوسائٹی کے زیر اہتمام \"پاکستان فوکسڈ\" کے موضوع پرکوئز مقابلے

کوئز سوسائٹی کے زیر اہتمام \"پاکستان فوکسڈ\" کے موضوع پرکوئز مقابلے

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کی کوئزسوسائٹی نے \"پاکستان فوکسڈ\" کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا اس کوئز مقابلہ میں طلبہ وطالبات اوراساتذہ نے بھی حصہ لیا۔کوئز مقابلہ کی اختتامی تقریب میں گجرات یونیورسٹی لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو فاروق بلوچ اور ڈائریکٹر اکیڈمک فرخ احمد اعوان نے طلبہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا بھی تعلیمی اداروں کاکام ہوتا ہے ۔تاکہ عملی زندگی میں طلبہ اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔انھوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس ایسے کوئز پروگرام کے ذریعے طلبہ میں نکھار پیدا کرنا چاہتی ہے کوئز مقابلہ میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں سرٹیفکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4