آئی ایس او کا طلوع فجر تعلیمی کنونشن 11اپریل سے شروع ہوگا

آئی ایس او کا طلوع فجر تعلیمی کنونشن 11اپریل سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم رضا محسن نے مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا سالانہ ملک گیر طلوع فجر تعلیمی کنونشن کا آغاز 11اپریل سے لاہور میں ہوگا جس میں ملک بھر ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہونگے انہوں نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کنوشن کے انعقاد سے پروفیشنل اداروں میں زیر تعلیم طلباء میں تعلیمی میدان میں مفید ثابت ہوگا تعلیمی کنونشن سے ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کنونشن میں جاب ہنٹنگ اسکلز،سیلف ریکگنائیز یشن، کرنٹ افئیرز آرٹ اور ڈیزائن ایگزی بیشن جیسے موضوعات شامل ہیں کنونشن تین روز تک جاری رہے گا کنونشن کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائے گے    مرکزی سیکرٹری تعلیم کاکہنا تھا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ طلباء کی علمی میدان میں معاونت کی اور ہر سال ہزاروں طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرتی ہے ۔