گردوں کا عالمی دن ،گردوں کی بیماری کیخلاف جنگ عوام الناس کے سنگ

گردوں کا عالمی دن ،گردوں کی بیماری کیخلاف جنگ عوام الناس کے سنگ

 لاہور (پ ر)جرمن ملٹی نیشنل رینل کمپنی (فریزینس میڈیکل کئیر پا کستان) نے ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر کمیونٹی لیول پرلاہور کے دو مقامی سکولوں کیساتھ ملکر عوام الناس میں گردوں کے موذی مرض کرونک کڈنی ڈیزز (سی کے ڈی) سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر آگہی لیکچر ز اور واک کا اہتمام کیا پروگرام کے پہلے حصے میں ڈی پی ایس سکول ٹاون شپ کے اسا تذہ، سٹاف اور طلبہ کیساتھ ملکر ایک معلوماتی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر جاوید نصیر قریشی اور سکول کے ہیڈماسٹر زبیرفریدی نے خطاب کیا پروگرام کے دوسرے حصے میں ٹاون شپ کے ایک چییریٹی سکول انصار العلم فاونڈیشن سکول کے ننھے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کے سا تھ ملکرحیدر روڈ پر ایک آگہی واک کی گئی جس میں شرکاء نے گردوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر واک کے شرکاء نے راہ گیروںِ ، دکانداروں اور گھروں میں جا کر معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔   عوام الناس نے گردوں کے اس عالمی دن پرفریزینس میڈیکل کئیر پا کستان کی کمیونٹی کے ساتھ اس مشترکہ کوشش کو بہت سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے دوست احباب اور عزیز رشتہ داروں تک آج کے پیغام کو پہنچائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4