سکولوں میں 90 فیصد سے زائد نصابی کتب متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، سجاد احمد

سکولوں میں 90 فیصد سے زائد نصابی کتب متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، سجاد ...

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کے تحت میٹرک تک صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں مفت فراہم کی جانے والی90 فیصد سے زائد نصابی کتب متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ کے سیکرٹری سجاد احمد خاں نے نصابی کتب کی فراہمی کے سلسلے میں ہونیوالے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو نصابی کتب کی بروقت فراہمی بورڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔عدالت عالیہ کے فیصلہ کے بعد جماعت اول کی کتب کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے اور درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ماہرین تعلیم کی مشاورت سے جاعت اول کے طلبہ کے ذہنی معیار کے مطابق ترجیحی حاصلاتِ تعلم کے ذریعے نصابی کتب کو تیار کیا گیا ہے۔   ،   جس سے نہ صرف معیارِ تعلیم بہتر ہو گا، بلکہ کروڑوں روپے کی بچت بھی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو تمام نصابی کتب فراہم کر دی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4