پولیس کی غیر قانونی حراست سے محبوس برآمد، آزاد کرنے کاحکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جاء کی درخواست پر پولیس کی غیر قانونی حراست سے محبوس کو برآمد کرواکر آزاد کردیاعدالت میں درخواستگزار اویس نے اپنے کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیاتھا کہ سائل کے رشتہ دار اکرم کو پولیس نے غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے برآمد کروایا جائے ، عدالتی بیلف نے ساندہ تھانہ میں چھاپہ مار کر محبوس کو عدالت میں پیش کر دیا عدالتی بیلف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پولیس نے درخواستگزار کے رشتہ دار کو تھانہ کے ایک کمرے میں بند کررکھا تھا اور اس کی گرفتاری بھی نہیں ڈالی گئی تھی جس پر عدالت نے شہری کو آزاد کرتے ہوئے پولیس حکام کو ذمہ داران کے خلاف کارراوئی کا حکم دے دیا ہے۔