ریٹرننگ آفیسراین اے122 نے پولنگ بیگز نادرا آفس تصدیق کے لئے بھجوانے کے لیے سکیورٹی مانگ لی

ریٹرننگ آفیسراین اے122 نے پولنگ بیگز نادرا آفس تصدیق کے لئے بھجوانے کے لیے ...

 لاہور(نامہ نگار)ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 122شاہدہ سعید نے پولنگ بیگز اسلام آباد نادرا آفس تصدیق کے لئے بھجوانے کے لیے سی سی پی او سے سکیورٹی مانگ لی،ریٹرننگ آفیسر شاہدہ سعید نے حلقہ این اے 122اور پی پی 147کے پولنگ بیگز اسلام آباد نادرا آفس بھجوانے کے تمام انتظامات مکمل ہونے پر سی سی پی او سے سکیورٹی مانگ لی ہے تاکہ پولنگ بیگز پولیس کی نگرانی میں اسلام آباد بھجوائے جاسکیں۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 122کے 284پولنگ بیگز جبکہ پی پی 147کے 117بیگز تصدیق کے لئے نادرا کو بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ سکیورٹی طلب

مزید : صفحہ آخر