سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی اپیل زائد المعیاد ہونے پر خارج کر دی

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی اپیل زائد المعیاد ہونے پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی اپیل زائد المعیاد ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔سپریم کورٹ رجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت شروع کی تو د رخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ہے جبکہ ہائیکورٹ کے حکم باوجود وزیر اعظم نے یوم آزادی کا دن 14اگست کی بجائے 27رمضان المبارک کو منانے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ،وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ یہ اپیل 9 دن کی تاخیر سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ قابل سماعت نہیں۔ اپیل خارج

مزید : صفحہ آخر