چیف جسٹس ہائیکورٹ کا نامزدچیف جسٹس منظوراحمدملک کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی کادورہ

چیف جسٹس ہائیکورٹ کا نامزدچیف جسٹس منظوراحمدملک کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی ...

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیازاحمدنے عدالت عالیہ کے نامزدچیف جسٹس منظوراحمدملک کے ہمراہ گزشتہ روز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کادورہ کیا،جہاں ڈی جی اکیڈمی سید خورشیدانور رضوی اوردیگر افسروں نے ان کااستقبال کیا۔جوڈیشل افسران نے جسٹس منظوراحمدملک کوچیف جسٹس نامزدہونے پرمبارکباد پیش کی۔چیف جسٹس ہائیکورٹ خواجہ امتیاز احمد کے دورہ کے موقع پر ریفارم جج سنئیر جسٹس سید منصورعلی شاہ، جسٹس محمود مقبول باجوہ ، جسٹس عبدالسمیع خان اورجسٹس شجاعت علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ استقبال کرنیوالوں میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ، ڈائریکٹرز، سنیئر انسٹریکٹرز عامرمنیرمغل ، محمد خالد محمود بھٹی ، سہیل ندیم چیمہ ، رائے محمد خالد خان ، ایڈمنسٹریٹو افیسر راناعارف شامل تھے۔ چیف جسٹس خواجہ امتیازاحمد ، نامزد چیف جسٹس منظوراحمد ملک ،جسٹس سید منصورعلی شاہ سمیت دیگر ججز نے جوڈیشل اکیڈمی میں زیرتربیت جوڈیشل افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔ جوڈیشل افسروں نے جسٹس منظوراحمد ملک کو لاہورہائیکورٹ کا چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارک باد یں دیں۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس سمیت تمام ججز نے جوڈیشل افسروں کے ہمراہ کھانا کھایا۔ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی سید خورشید انوررضوی نے چیف جسٹس خواجہ امتیازاحمد اورنامزد چیف جسٹس منظوراحمد ملک کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ دورہ

مزید : صفحہ آخر