ڈونگی گراؤنڈ میں پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کے خلاف درخواست پر ایل ڈی اے اور محکمہ ماحولیات سے جواب طلب

ڈونگی گراؤنڈ میں پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کے خلاف درخواست پر ایل ڈی اے اور ...

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کا سروے کرائے بغیر ڈونگی گراؤنڈ گلبر گ میں پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے اور پارک کو اصل شکل میں بحال نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ایل ڈی اے اور محکمہ ماحولیات سے 2 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے پر قائم تھیٹر کو غیر قانونی قرار دے دیا تاہم ڈونگی گراؤنڈ کے نیچے پارکنگ پلازہ برقراررکھنے کے لئے اجازت دے دی گئی مگر اس کے لئے تمام قانوی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی گئی،عدالت نے ایل ڈی اے اور محکمہ ماحولیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ ڈونگی گراؤنڈ

مزید : صفحہ آخر