کچہری میں مخالف کو قتل کرنے پر ملزم کو2بار سزائے موت کا حکم

کچہری میں مخالف کو قتل کرنے پر ملزم کو2بار سزائے موت کا حکم

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر3کے جج ہارون رفیق نے ضلع کچہری شیخوپورہ میں گھس کر اپنے مخالف کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم نیاز مسیح کو 2بار سزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ندیم کوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی شیخوپورہ کے رہائشی نیاز مسیح نے 13اکتوبر2014کو اپنے مخالف اسحاق مسیح کو ضلع کچہری میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کردیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر