نیپرا کا تین بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی کا اعلان

نیپرا کا تین بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے اسلام آباد ،فیصل آباد اور اور پشاور کی بجلی سپلائی کمپنیوں کے ٹیرف میں ایک سے تین روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جس صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملے گا،مالی سال 2014۔15ء کیلئے تین ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے درخواست کی سماعت نیپرا میں ہوئی۔درخواست کی سماعت کے بعد نیپرا نے اسلام آباد اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے ٹیرف میں ایک سے تین جبکہ پشاورکے ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے سبسڈی کم نہ کی تو بنیادی ٹیرف دو روپے فی یونٹ کم ہو جائے گا جبکہ ماہانہ پچاس یونٹ تک خرچ کرنے والے صارفین کا ٹیرف چار روپے برقرار رکھا گیا ہے تاہم نیپرا کے فیصلوں کا اعلامیہ وزارت پانی و بجلی جاری کرے گی۔

مزید : صفحہ اول