مسیحی جوڑے کوزندہ جلانے کے مقدمہ میں ملوث 7 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

مسیحی جوڑے کوزندہ جلانے کے مقدمہ میں ملوث 7 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ...

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے کوٹ رادھاکشن میں مسیحی جوڑے کوزندہ جلانے کے مقدمہ میں ملوث 7 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی ۔دورکنی بنچ کے روبروکوٹ رادھاکشن میں سجادمسیح اورصائمہ عرف شمیم کوزندہ جلانے کے مقدمہ میں گرفتار7 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ملزمان حارث بشیر،وقاص بشیر،عثمان سندھو ،ارسلان عتیق، محمدحنیف ،نثاراحمداورتجمل حسین کے وکلاء نے موقف اختیارکیاکہ پولیس نے اس مقدمہ میں 500 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ درخواست گزارملزمان کا وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں اورنہ ہی ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔مزیدسماعت 27مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ ملتوی

مزید : صفحہ آخر