بینک آف پنجاب فراڈ کیس کے ملزم اعجاز چودھری اور عثمان عبید اللّٰہ کی عبوری ضمانت کنفرم

بینک آف پنجاب فراڈ کیس کے ملزم اعجاز چودھری اور عثمان عبید اللّٰہ کی عبوری ...

 لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کرائمز کورٹ نے بینک آف پنجاب فراڈ کیس کے ملزم صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چودھری اور عثمان عبید اللہ کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔اعجاز چودھری اور عثمان عبیداللہ نے رائے ونڈ روڈ پر واقع کمپنی کسان کیئر پرائیویٹ لمیٹڈکے لئے بینک آف پنجاب سے 3 کروڑ 40لاکھ روپے قرض لئے تھے۔بینک آف پنجاب نے ایف آئی اے میں الزام لگایا کہ اعجاز چودھری اور عثمان عبیداللہ نے کمپنی کے گروی سٹاک میں سے 50لاکھ کا سٹاک خوردبرد کر لیا۔ اعجاز چودھری بینکنگ کرائمز کورٹ میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ان کا بینک سے سمجھوتہ ہو گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر