شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی نادرا کو نوٹس

شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی نادرا کو نوٹس

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مقامی راہنماتازہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 اپریل تک جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست گزار تازہ خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اظہر اقبال نے موقف اختیار کیا کہ نادرا حکام نے امتیازی سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے درخواست گزار تازہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا ہے جس کے باعث نہ تو وہ اپنے نوزائیدہ بچے کا اندراج کروا سکتا ہے اور نہ ہی دیگر قانونی امور نمٹا سکتا ہے ،عدالت نے ڈی جی نادرا سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 اپریل تک جواب طلب کر لیا ۔ کارڈ بلاک

مزید : صفحہ آخر