تمام سرکاری عمارتوں کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش پر پابند ی

تمام سرکاری عمارتوں کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش پر پابند ی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(محمد نواز سنگرا)پنجاب حکومت نے غیر ضروری سرکاری عمارتوں کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش پر پابند ی لگا دی ہے جس کیلئے تمام محکموں کے سیکرٹریوں ،کمشنرز ،ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ متعلقہ محکموں میں سرکاری بلڈنگز کی تعمیر اور تزئین اور آرائش وقت’’اسٹیریٹی میرز‘‘کا خیال رکھا جائے اور غیر ضروری تزئین وآرائش سے پرہیز کیا جائے۔تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز ،کمشنر،ڈی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ اپنے اپنے متعلقہ محکموں میں غیر ضروری تعمیرات اور سرکاری عمارتوں کی مد میں سرکاری خزانے پر بوجھ کم کیا جائے اور ایک خاص حد میں رہتے ہوئے تعمیراتی اخراجات کیے جائے۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایمپلی منٹیشن اینڈٖکوآرڈینیشن ونگ کی طرف سے تمام محکموں کے سیکرٹریز،آئی جی پنجاپ پولیس،تمام ڈویژنل کمشنر اور پنجاب کے36اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ اپنے اپنے محکموں میں غیر ضروری تعمیرات اورتزئین و آرائش کا سلسلہ بند کیا جائے کیونکہ تزئین و آرائش اور غیر ضروری تعمیرات قومی خزانے پر بوجھ بن رہے ہیں اسلئے ان اخراجات کا خاتمہ ضروری ہے۔تمام محکموں کے سربراہان کو مزید ہدایت کی گئی ہیں کہ زیر کنٹرول محکموں میں ہونے والی تعمیرات کی کڑی نگرانی کی جائے اور غیر ضروری(Lavish Expenditures)کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ پابندی

مزید :

صفحہ آخر -