کنٹونمنٹ بورڈ کل باڈیز الیکشن ، ووٹر لسٹیں آج آویزاں کی جائیں گی

کنٹونمنٹ بورڈ کل باڈیز الیکشن ، ووٹر لسٹیں آج آویزاں کی جائیں گی

 لاہور(نامہ نگار)صوبائی الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کی حدود میں لوکل باڈیز الیکشن منعقد کرانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔آج 13مارچ کو کینٹ میں ووٹر لسٹیں آویزاں کی جائیں گی ۔صوبائی الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رواں سال 25جولائی تک کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کی حدود میں واقع شہری اور دیہی تمام علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرا نے کے لئے تیاریاں شروع کردیں۔اس حوالے سے ووٹرز کے اندراج، اخراج اور ریکارڈ و کوائف کی درستگی کے فارم اے، بی ،سی کی چھپوائی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔جمعرات کو فارم اے برائے اندراج ووٹ، فارم بی اخراج ووٹ اور فارم سی برائے ریکارڈ درستگی الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر