سعودی وزیر حج نے رافعت بدرکی بطور چےئر مین موسسہ جنوب ایشیاء کی منظوری دیدی

سعودی وزیر حج نے رافعت بدرکی بطور چےئر مین موسسہ جنوب ایشیاء کی منظوری دیدی

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزیر حج نے رافعت بدرکی بطور چےئر مین موسسہ جنوب ایشیاء کی منظوری کے بعد حج2014ء میں خدمات انجام دینے والے معلمین کو حج 2015ء میں بھی کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ،حج 2015ء میں Aکیٹگری کے مکتب ایک سے آٹھ تک کی لوکیشن تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ،کیٹگریBCDEکی لوکیشن میں ردو بدل کا فیصلہ،Bکیٹگری کے بعد سارے مکتب کی ترتیب وار لوکیشن رکھے جانے کا امکان سعودی وزیر حج نے 2016ء تک کسی معلم کو تبدیل نہ کرنے کا اشارہ دے دیا ،روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے کہ رافعت بدر نے دوبارہ چےئر مین موسسہ جنوب ایشیاء کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور ڈاکٹر ماجد دانش کے بعد ذکی عمر حریری کو بھی ڈپٹی چےئر مین موسسہ جنوب ایشیاء مقرر کر دیا ہے ،کہا گیا ہے موسسہ جنوب ایشیاء کے تحت فرائض انجام دینے والے 113سے زائد معلمین چار سال کے لیے مقرر کیے گئے تھے حج2015ء تیسرا سال ہے اس سال اور اگلے سال یہی معلمین ذمہ داری ادا کریں گے حج2015ء میں کسی معلم کی تبدیلی ممکن نہیں البتہ مکتب کی لوکیشن کی تبدیلی متوقع ہے۔

مزید : صفحہ آخر