مانگا منڈی ،مغوی شوکت علی کی لاش قریبی باغ سے برآمد

مانگا منڈی ،مغوی شوکت علی کی لاش قریبی باغ سے برآمد

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی )مانگا منڈی 4روز قبل اغوا ہونے والے شوکت علی کی قریبی باغ سے لاش مل گئی ،تفصیلات کے مطابق شوکت علی 2بچوں کا باپ اورسپریم کورٹ میں ملازم تھا ،معلوم ہوا کہ اغوا کاروں کا شوکت علی کے ساتھ کمیٹی کے لین دین کا جھگڑا تھا ۔شوکت علی کے کزن محمد سرور نے تھانہ مانگا منڈی میں درخواست دی ہے کہ رات کو 3نامعلوم افرادمیرے 40سالہ کزن شوکت علی کے گھر آئے اور اغوا کرکے لے گئے ۔تھانہ مانگا منڈی نے مدعی محمد سرور کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا مگر آج چوتھے روز مانگا منڈی نہر کے کنارے خان بشیر احمد کے باغ سے اجاڑ زدہ کمرے میں اس کی لاش پڑی ہوئی ملی،اسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔جب لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا لواحقین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار دیکھائی دے رہی تھی تھانہ مانگا منڈی پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کیلئے لاش جناح ہسپتال مردہ خانہ جمع کروا دی ہے۔ مغوی کی لاش

مزید : صفحہ آخر