سڈنی ،بیوی سے جھگڑ کر جنگل میں جانے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

سڈنی ،بیوی سے جھگڑ کر جنگل میں جانے والا شخص کروڑ پتی بن گیا
 سڈنی ،بیوی سے جھگڑ کر جنگل میں جانے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

  


سڈنی (نیوز ڈیسک) ایک آسٹریلوی شخص کی بڑبڑ سے تنگ آکر اس کی شریک حیات نے اسے گھر سے باہر نکال دیا، اور اس شخص نے سعادت مندی سے بیوی کا حکم تسلیم کیا، جس کا اسے ناقابل یقین صلہ مل گیا۔بیالیس سالہ مک براؤن نے سگریٹ نوشی ترک کی تھی جس کی وجہ سے اس کا مزاج بہت چڑ چڑا ہوگیا تھا اور وہ بات بات پر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔ بیوی نے اس کی بدمزاجی سے تنگ آکر اسے مشورہ دیا کہ وہ سارا دن گھر میں بیٹھ کر روٹیاں توڑنے کی بجائے ذرا دیر کو باہر نکل جائے اور کچھ ہوا خوری کرآئے تاکہ اس کا مزاج قدرے بہتر ہوجائے۔ مک نے بادل ناخواستہ بیوی کی بات مانی اور قریبی جنگل کی طرف چہل قدمی کے لئے نکل گیا۔ کچھ ہی دور جانے کے بعد اسے دھات کا بڑا سا ڈھیلہ نظر آیا جسے اس نے تانبا سمجھ کر اٹھا لیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تقریباً پونے تین کلو خالص سونے کا ڈھیلہ تھا جس کی قیمت تقریباً 2لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ مک بیوی کی بات مان کر لمحوں میں کروڑ پتی ہوگیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اس دولت کو اپنی آسائشوں کے لئے نہیں بلکہ اپنی پیاری بیوی اور چار بچیوں پر خرچ کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر