ماڈل ٹاؤن، سلنڈر پھٹنے سے بلڈنگ میں آگ لگ گئی، 4افراد زخمی

ماڈل ٹاؤن، سلنڈر پھٹنے سے بلڈنگ میں آگ لگ گئی، 4افراد زخمی

 لاہور(کرا ئم سیل )ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 4 افراد جھلس گئے ،فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ،زخمیوں کوریسکیو 1122اورایدحی ایمبولینس نے ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے علاقے ایم بلاک میں واقع کرن پلازہ سوک سنٹر میں مظہر صدیقی نامی شخص نے زوہیب ٹریڈر کے نام سے آفس بنا رکھا ہے۔ گزشتہ روز دفترکے ملازم طارق نے چائے بنانے کے لیے جیسے ہی ماچس جلائی تو کچن میں آگ بھڑک اٹھی اور وہاں پڑا ہوا گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں طارق ، شاہد اقبال ، عمر فاروق اور سید اشتیاق حسین جھلس کر شدید زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور فائربریگیڈ کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا کر زخمیوں کوطبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیاجہاں ایک زخمی کی حالت ناز ک بتائی جاتی ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سلنڈر لیکیج کے باعث پیش آیا۔

مزید : علاقائی