جوہر ٹاؤن ،سکول وین الٹنے سے 8خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

جوہر ٹاؤن ،سکول وین الٹنے سے 8خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

لاہور(کرائم سیل) سکول وین الٹنے سے 8خواتین سمیت متعددافراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، 3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں سکول وین شادیوال چوک میں رکشے کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں8خواتین سمیت متعددافراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 26سالہ فاطمہ،24سالہ کومل،25سالہ سمبل،28سالہ بینش ،30سالہ شمائلہ،23سالہ انم،36سالہ زردا،25سالہ مریم اور ڈرائیور 30سالہ نسیم اور کنڈیکٹر 25سالہ عمیر اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : علاقائی