وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے ٹرانسفارمر چرانے والے ملزمان گرفتار

وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے ٹرانسفارمر چرانے والے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے ٹرانسفارمر چوری کرنے والے ملزمان کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل جاتی امراء میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے ساتھ واقع ان کے فش فارم اور فلور مل کا ٹرانسفارمر چوری کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سندر میں درج کیا گیا تھا۔سی آئی اے پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر ان کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان نے 100سے زائد ٹرانسفارمر چوری کرنے کا دوران تفتیش اعتراف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -