شاہدرہ، گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے 22سالہ نوجوان شدید زخمی

شاہدرہ، گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے 22سالہ نوجوان شدید زخمی

لاہور(کرائم سیل) شاہدرہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے 22سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق شاہدرہ کا رہائشی 22سالہ ذوہیب کی گھر میں اس کے کزن سے لڑائی ہوئی جس نے طیش میں آ کر اس پرضض فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی کو میو ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی