نواں کوٹ میں پردیسی پر اسرار طور پرہلاک ہو گیا

نواں کوٹ میں پردیسی پر اسرار طور پرہلاک ہو گیا

لاہور (کرائم سیل )نواں کوٹ کے علا قہ میں 38سالہ پردیسی پر اسرار طور پرہلاک ہوگیا ،شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوسر بازوں نے زہریلی چیز کھلا کر ہلاک کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 38سالہ حیدر علی جوتوں کا کاروبار کر تا تھا ،وہ گزشتہ روز کام کے سلسلہ میں لاہور آیا تھا ،اچانک چلتے ہوئے گر کر بے ہوش ہوگیا ،مقامی افراد نے اس کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ اس سلسلہ میں مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کو اطلاع کر د ے دی ہے اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی