فیصل آباد نا قابل فہم پارکنگ پالیسی ہر شخص ،عذاب میں مبتلا

فیصل آباد نا قابل فہم پارکنگ پالیسی ہر شخص ،عذاب میں مبتلا

فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد انتظامیہ کی طرف سے شہر کی تقریباً تمام بڑی سڑکوں پر ہر بار کارپارکنگ فیس وصول کرنے کی ناقابل فہم پالیسی کے باعث تاجر‘سرکاری وغیر سرکاری ملازمین پیشہ افراد‘ مختلف پروڈکٹس فروخت کرنے والے سیل مین اور عام شہری اب نئے ’’عذاب پارکنگ‘‘ میں مبتلا ہو گئے ہیں اس پالیسی کے تحت دس بیس روپے کی کوئی چیز خریدنے کیلئے کسی بھی بڑی سڑک پر جانے والے کار سوار یا موٹر سائیکل سوار کو 10 یا 20روپے پارکنگ فیس بھی ادا کرنا پڑے گی جو ناقابل برداشت ہو جائے گا اس کا فوری اورمناسب حل نہ نکالا گیا تو جلد ہی حکومت کو ایک نئی بڑی احتجاجی تحریک کا سامنا بھی ہو سکتا ہے جس کی بازگشت اب ہر سڑک پر سنی جا رہی ہے اس حوالے سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق فیصل آباد انتظامیہ نے کار پارکنگ کمپنی کا قیام کرتے ہوئے شہر بھر کی معروف ترین علاقے اور سڑکوں پر پارکنگ کمپنی کے ملازم تعینات کر دیئے جو ہر آنے جانے والے شہری سے فی موٹر سائیکل دس روپے اور فی کار بیس روپے کے حساب سے وصول کر رہے ہیں اس مد میں فیصل آباد انتظامیہ کو مالی فائدہ تو ہونا شروع ہو گیالیکن تاجروں سمیت شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے اس سلسلہ میں دوکانداروں کا کہنا ہے کہ دکانات میں آنے والے کسٹمرز جو موٹر سائیکل اور گاڑی پر آتے ہیں تو پارکنگ کمپنی کے ملازم ان کو فوری طور پر رسید کاٹ کر ان کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں اوران سے مطلوبہ رسید پر درج رقم بھی وصول کرتے ہیں جس سے ان کے کام کا نقصان ہو رہا ہے. جس کی بنا پر معاشی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں اور کمپنیوں کے نمائندے بھی آنا کم کر دیں گے تو وہ سامان کس سے لیں گے جبکہ مختلف کمپنیوں کے سیلز مینوں سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنخواہ بمعہ بونس 12ہزار سے لیکر 18ہزار تک ہوتی ہے اور کام کے دوران مختلف علاقوں میں مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل کھڑی کرنی پڑتی ہے اور پارکنگ کمپنی کے ملازم رسید کاٹ کر دے دیتے ہیں جبکہ انہوں نے اوسطً روزانہ 30سے 50دوکانوں کا وزٹ کرنا ہوتا ہے اگر وہ ہر دکان پر دس روپے کی رسید لے گے تو تقریبا پانچ سوروپے روزانہ اس مد میں چلا جائیگا جس سے ساری کی ساری تنخواہ تو پارکنگ کمپنی ہی وصول کرے گی اور اپنی گھریلو ضروریات زندگی کس طرح گزر بسر کرینگے جس کی وجہ سے پارکنگ کمپنی والوں کے ساتھ اکثر جھگڑے ہوتے رہتے ہیں میگاسپرسٹورز سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ فیصل آباد انتظامیہ کی طرف پارکنگ کمپنی کے حوالے سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام بہت ہی خوش آئند ہے لیکن اس سے ان کو پرابلمز تو پیش آ رہی ہے اور آنے والے کسٹمرز کو پرابلم ہوتی ہے جبکہ ان سٹورز کے ملازمین کو بھی کئی کئی مرتبہ شہر کے چکر لگانے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو بھی وہی پرابلم ہوتی ہے کہ ہر مرتبہ ان کے ملازمین کو بھی رسیدیں لینی پڑتی ہیں جس سے ان پر ایک اضافی بوجھ پڑنا شروع ہو گیا ہے.

مزید : علاقائی