ورلڈکپ2015ء، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 3وکٹوں سے شکست دیدی، گپٹل مین آف دی میچ

ورلڈکپ2015ء، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 3وکٹوں سے شکست دیدی، گپٹل مین آف دی میچ
ورلڈکپ2015ء، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 3وکٹوں سے شکست دیدی، گپٹل مین آف دی میچ

  

ہملٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015ء کے پول میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 289رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے7وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کر لیا۔کیوی ٹیم کے بارٹن گپٹل 105رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے ہدف کے تعاقب میں 48.5اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 290رنز بنائے ۔ کیوی ٹیم کی طرف سے گپٹل اور ٹیلر نے  131رنز کی پارٹنر شپ کھیل کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ گپٹل 105،ٹیلر 56، ایلیٹ اور اینڈرسن نے 39,39رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

کیوی ٹیم کو پہلا نقصان 4.1اوور میں 27 کے مجموعی سکور پر کپتان میکلم 8 رنز بنا کر شکیب کی بال پر سرکار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جبکہ نیوزی لینڈ کے دوسرے کھلاڑی بھی شکیب کی بال پر 4.5اوور میں 33 کے مجموعی سکور پر ولیمسن ایک رنز پر تمیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 164 کے مجموعی سکور پر گر جس میں گپٹل105 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شکیب کی بال پر رابیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ایلٹ 39 رنز پر رابیل کی بال پر 210 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو ئے ۔ٹیلر 52 رنز بنا کر ناصر کی بال پر آؤٹ ہو گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 219 تھا۔

نیوزی لینڈ کے چھٹے کھلاڑی رونچی 9 رنز پر شکیب کی بال پر 247 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔آخری کھلاڑی اینڈرسن 39نز پر اوور میں ناصر حسین کی بال پر آؤٹ ہوئے جبکہ ویٹوری 16 اور ٹم سوتھی 12رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کے بالرؤں میں شکیب الحسن 4، ناصر حسین 2 اور رابیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے بلے باز محمود اللہ نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے3چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 128رنز بناکر اپنے کیرئیر کی دوسری سنچری بنائی جبکہ صومیا سرکار 51اور صابر رحمان 40رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 5.4اوور میں 4 کے مجموعی سکور پر قیس 2 رنز بنا کر بولٹ کی بال کا نشانہ بنے۔ تمیم اقبال 13 رنز پر 27 کے مجموعی سکور پر 9.4 اوور میں بولٹ کی بال پر اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔

بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 117کے مجموعی سکور پر گری جس میں صومیا سرکار 51 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ویٹوری کی بال پر اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

شکیب الحسن 151 کے مجموعی سکور پر 23 رنز بنا کر اینڈرسن کی بال پر رونچی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔بنگلہ دیش کے پانچویں کھلاڑی مشفیق الرحمن 15رنز پر اینڈرسن کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 182 تھا۔

صابر رحمان 260کے مجموعی سکور پر 40رنز پر ایلیٹ کی بال پر آؤٹ ہوئے جبکہ بنگلہ دیش کی آخری وکٹ 287 رنز پر گری

جس میں ناصر حسین 11رنز بنا کر ایلٹ کی بال پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کیوی ٹیم کے بالرؤں میں اینڈرسن، بولٹ اور ایلیٹ نے 2,2جبکہ ویٹوری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں