تھانوں کو تالے,پولیس اہلکاروں کی ہڑتال,سرکوں پر مظاہرے حکومت ایس ایس پی کا تبادلہ منسوخ کرنے پر مجبور

تھانوں کو تالے,پولیس اہلکاروں کی ہڑتال,سرکوں پر مظاہرے حکومت ایس ایس پی کا ...
تھانوں کو تالے,پولیس اہلکاروں کی ہڑتال,سرکوں پر مظاہرے حکومت ایس ایس پی کا تبادلہ منسوخ کرنے پر مجبور

  

مظفر آباد(ویب ڈیسک)پولیس کی ہڑتال اورمظاہروں کے باعث حکومت ایس ایس پی کاتبادلہ منسوخ کرنے پر مجبورہوگئی۔ مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق ایس ایس پی عرفان مسعود کشفی کو او ایس ڈی بنانے پر پولیس اہلکارتھانوں کو تالے لگاکر مظاہرین بن کر سڑکوں پر نکل آئے ، راولپنڈی ایبٹ آباد کے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا۔ وارڈنز بھی پیٹی بند بھائیوں کے ساتھ مل گئے جس سے ٹریفک کی صورتحال انتہائی ابتر ہو گئی۔ تین دن قبل مظفر آباد پولیس نے ایک اعلی ٰحکومتی عہدیدار کو شراب پینے کے الزام میں گرفتارکیا تھا جس پر حکومت نے ایس ایس پی کو او ایس ڈی کر دیا تھا۔ حکومتی اقدام کے خلاف مظفر آباد کے تینوں تھانوں صدر، سیکرٹریٹ اور سٹی پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ تینوں تھانوں کے اہلکارایس ایس پی کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف جبکہ ایس ایس پی عرفان مسعود کے حق میں نعرے لگائے۔اس دوران احتجاج کرنے والے پولیس اہلکاروں نے اپنی پیٹیاں اور ٹوپیاں بھی اتار دیں،تاہم پولیس افسر کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

مزید : مظفرآباد