نائن زیرو سے گرفتار کیے گئے فیصل موٹا سمیت چار ملزمان 25روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نائن زیرو سے گرفتار کیے گئے فیصل موٹا سمیت چار ملزمان 25روزہ جسمانی ریمانڈ پر ...
نائن زیرو سے گرفتار کیے گئے فیصل موٹا سمیت چار ملزمان 25روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار کیے گئے چار ملزمان کو 25روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر نائن زیرو سے گرفتار کیے گئے ملزمان فیصل موٹا ،فرحان ملا،نادر شاہ اور عامر سلیم کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے 90روز ہ ریمانڈ کے لیے درخواست کی جس پر عدالت نے ملزمان کا ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا گیا اور کہا گیا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحہ کے بارے میں عدالت کو تحریری طور پر آگا ہ کیا جائے ۔کچھ دیر بعد تفتیشی افسر نے ملزما ن سے برآمد کیے گئے اسلحے کو عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو 25روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔عدالت نے گرفتا ر کیے جانے والے ملزمان سے یہ بھی دریافت کیا کہ انہیں کہاں اور کس جگہ سے گرفتار کیا گیاجس پر فیصل موٹا نے جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ اسے نائن زیرو سے اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ باقی ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ انہیں نائن زیروخورشید میموریل حال سے گرفتار کیا گیا۔تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے ممنوعہ اسلحہ میں جی تھری رائفلیں ،لائٹ مشین گن اور آوان بم شامل تھے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں