مکہ مکرمہ کی مسجد میں ایشیائی شہری کی خود کشی

مکہ مکرمہ کی مسجد میں ایشیائی شہری کی خود کشی
مکہ مکرمہ کی مسجد میں ایشیائی شہری کی خود کشی

  


مکہ مکرمہ (اے پی پی) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ایشیائی شہری نے مسجد میں خود کشی کرلی۔ سعوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مکہ مکرمہ کے ضلع الکاکیہ کی ایک مسجد میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی خود کشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مرنیوالے شہری کی شہریت بارے بھی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید : بین الاقوامی