مصر کے پرچم کی مبینہ توہین کرنے پر بیلی ڈانسرسفیناز کو قانونی کارروائی کا سامنا

مصر کے پرچم کی مبینہ توہین کرنے پر بیلی ڈانسرسفیناز کو قانونی کارروائی کا ...
مصر کے پرچم کی مبینہ توہین کرنے پر بیلی ڈانسرسفیناز کو قانونی کارروائی کا سامنا

  


قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مقیم ایک مشہور بیلی ڈانسر کو قومی پرچم کی توہین کے الزام عائد کردیاگیاہے اور معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق آرمینیا سے تعلق رکھنے والی بیلی ڈانسر سفینازپر الزام ہے کہ اس نے مصر کے تین رنگوں سرخ ،سفید اور سیاہ پر مشتمل قومی پرچم ایسا لباس پہن کر ایک تقریب میں ڈانس کیا تھااوراس کے بھڑکیلے لباس میں ویڈیو کلپ انٹر نیٹ کے ذریعے منظرعام پر آتے رہتے ہیں۔

بحیرہ احمر کے کنارے پر واقع سیاحتی مقام پر پارٹی ڈانس کرنے پر مصری پراسیکیوٹرز نے اگست 2014ءمیں قومی پرچم کی توہین کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا اورمارچ کے اوائل میں مصر میں مقبول اس آرمینیائی ڈانسر کو اس واقعے پر پوچھ تاچھ کے لیے گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس کو اسی روز 2620 ڈالرز کی ادائی کے بدلے میں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا لیکن اب کیس عدالت میں بھیج دیاگیاہے ۔

سفیناز کا اپنے دفاع میں کہنا ہے کہ مصری پرچم کے رنگوں والا لباس مصر کی محبت میں زیب تن کیا تھا،وہ مصر سے کہیں اور جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔یہ بھی واضح رہے کہ وہ دوسال قبل مصر میں وارد ہوئی تھیں اورمصر کی متعدد فلموں میں کام کیا ہے اور امیر کبیر خاندانوں کی شادی کی تقریبات میں اپنے رقص کا جادو جگایا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرعدالت سفیناز کو قصور وار ٹھہراتی ہے تو اس کو ایک سال تک قید اور چار ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی