سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی پھانسی رکوانے سے متعلق درخواست مسترد کر دی

سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی پھانسی رکوانے سے متعلق درخواست مسترد کر دی
سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی پھانسی رکوانے سے متعلق درخواست مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی سزائے موت رکوانے سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق پھانسی رکوانے کے لیے صولت مرز ا کے اہل خانہ نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پھانسی سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پھانسی کی سزا کو روکا جائے جس پرعدالت کے فاضل جج نے کہاکہ درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے توآپ پھانسی رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کریں ۔صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کیلئے عدالت میں درخواست صولت مرزا کی بہن سمیرا کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی۔

مزید :

کراچی -