نائن زیروسے گرفتارمزید افراد عدالت میں پیش ، عبیدکے ٹو کی شکایت ، جج نے نسخہ بتادیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈکوارٹرنائن زیروپررینجرز کی چھاپہ مارکارروائی کے دوران گرفتارمزید58 کارکنان اور رہنماﺅں کو انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں سزایافتہ عبید کے ٹو نے موقف اپنایاکہ اُن پر رینجرز کے اہلکاروں نے تشدد کیاہے ، باری باری پیٹتے رہے جس کی وجہ سے اُن کے گردوں میں بھی تکلیف ہے ۔
عدالت نے عبید کے ٹوکو ہدایت کہ آپ 12گلا س پانی پی لیں ، تکلیف دورہوجائے گی۔
ایم کیوایم کے وکیل کاکہناتھاکہ کارکنان کو گھروں سے اُٹھایاگیاجس پر عدالت کاکہناتھاکہ یہ سیاست کا وقت نہیں ، دفاع میں کوئی بات ہے تو کریں اور ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔